(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) سوڈانی حکومت کا کہنا ہے اسرائیلی وفد کا دورہ خرطوم فو ج اور خودمختار کونسل کے درمیان رابطوں پر مشتمل تھا جس کا حکومت کو کچھ علم نہیں یہ دورے حکومت کے علم میں لائے بغیرکئے گئے۔
حکومت کے ترجمان فیصل محمد صالح نے میڈیا کو بتایا ، "کابینہ کو کسی اسرائیلی وفد کے بارے میں معلومات نہیں ہیں حکومت کو نہیں معلوم کہ کوئی اسرائیلی وفد سوڈان آیا بھی ہے یا نہیں۔”
انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی منظوری عبوری پارلیمنٹ سے ملنی چاہئے ،” پارلیمنٹ کے علم میں لائے بغیر "اسرائیل کے ساتھ کسی بھی طرح کی بات چیت نہیں ہونی چاہئے۔”