(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوںمیں تلاشی کے نام پر فلسطینیوں کے گھروں میں لوٹ مار کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد شہریوں کو گرفتارکرلیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی فوجیوں نے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں تلاشی کے نام پر لوٹ مار کی اور شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ، اسرائیلی فوج نے نابلس کے مشرقی علاقے محاصرہ کیا اور حسن مبروک اور عمرو دریفہ کو گرفتارکرلیا ، الخلیل کے مغرب میں بیت عوا شہر میں بھی گھروں میں توڑ پھوڑ کی اور مسالمہ خاندان کے چار افراد کو اغوا کرلیا۔
رام اللہ میں صہیونی فوجیوں نے کوبر قصبے پر دھاوا بولا اور محمد زیبار نامی نوجوان کو اغوا کرلیا ، جو رائد زيبار کا بھائی ہے ، جسے صہیونی فوجی ہفتوں سے تلاش کر رہے ہیں۔
حالیہ ہفتوں میں صہیونی فوجیوں نے کوبر میں گھروں پر بار بار چھاپے مارے اور زیبار سے وابستہ بہت سے شہریوں کو اغوا کرلیا۔
قابض صہیونی فوجیوں نے رام اللہ میں بیتونیا قصبے پر بھی حملہ کیا ۔ اس علاقے میں جھڑپوں یا گرفتاریوں کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس میں قابض صہیونی فوجیوں نے عناتا قصبے میں جودہ فیملی کے گھر میں بغیر کسی وجہ کے توڑ پھوڑ کی۔