(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس سے ایک معذورفلسطینی نوجوان کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی فوجیوں نے گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے جنوبی شہر الخلیل کے جنوب مغرب میں واقع بیت عوا قصبے کے مرکزی دروازے سے 25 سالہ فلسطینی شہر ی ایوب مصلمہ کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کرنے کے بعد اسے نامعلوم جگہ لے گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی فوجیوں نے معذور فلسطینی کی گرفتاری کے بعد بیت عوا کی طرف جانے والی سڑک کو بند کر دیا جس سے الخلیل کے جنوب مغرب میں دوسرے علاقوں کو جانے والا ٹریفک معطل ہوگیا۔