(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی آبادکاروں کےمسلح مذہبی شدت پسند گروپوں نے نابلس اور قلقیلیہ کے درمیان سڑک پر سفر کرنے والی فلسطینی گاڑیوں پر حملے کئے ، حملوں میں گاڑیوں کے شیشے توڑدیئے تین فلسطینی زخمی ہوئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صیہونی آبادکاروں کے مسلح مذہبی گروپ کے درجنوں غنڈوں نے ریاستی سرپرستی میں مقبوضہ مغربی کنارے میں
نابلس اور قلقیلیہ کو ملانے والی سڑک پر قائم حوارہ قسبے میں قائم غیر قانونی صیہونی بستی یتسھار سے گزشرنے والے فلسطینی شہریوں پر حملے کیئے اور متعدد گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے ، صیہونی غنڈوں کے حملوں میں تین فلسطینی شہری بھی زخمی ہوئے
واضح رہے کہ نہتے فلسطینیوں اور ان کی املاک کے خلاف انتہا پسند صیہونی آباد کاروں کے ذریعہ توڑ پھوڑ اور تشدد کے واقعات پورے مغربی کنارے میں روز کا ایک واقعہ ہیں۔