(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران کورونا وائرس سے مزید 4 افراد جاں بحق اور 689 کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 69 ہوگئی۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں 2578 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جس میں 689 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی 4 مزید افراد جاں بحق جبکہ 198 مریض صحت یاب ہوئے ، شہر میں مہلک وائرس سے متاثریں کی تعداد 15 ہزار 457 تک جا پہنچی ہے۔
بیان کہا گیا ہے کہ غزہ میں کرونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 6004 ہے جب کہ 9 ہزار 348 مریض صحت یاب اور اموات کی تعداد 69 ہوگئی ہے۔ غزہ میں کرونا کے 268 مریضوں کی حالت خطرے میں ہے جن میں سے 92 وینٹی لیٹر پر ہیں۔