• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

اسرائیل کی حمایت میں بیان پاکستان کی پالیسی کے خلاف ہے ،فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان

منگل 24-11-2020
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
اسرائیل کی حمایت میں بیان پاکستان کی پالیسی کے خلاف ہے ،فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطین فاؤنڈیشن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ اسرائیلی میڈیا پر پاکستانی شہری کا بیان دینا پاکستان کی نظریاتی بنیادوں کی خلاف ورزی ہے۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کمیٹی کے اراکین نے پاکستانی صحافی مبشر لقمان کی جانب سے اسرائیل کی حمایت میں بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایک غاصب اور جعلی ریاست ہے،اسرائیل کی حمایت میں بیان بازی پاکستان پالیسی کے خلاف ہے، فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے جس پر صیہونی ریاست  اسرائیل نے قبضہ کیا ہے۔

سرپرست اراکین نے وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف سے  اسرائیل کی حمایت میں بیان بازی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونیوں کو عظیم قوم کہنے والے حقیقت میں فلسطین و کشمیر کے قاتل ہیں ، آج اسرائیل کی حمایت کرنے والے کل مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی بھی حمایت کریں گے۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کمیٹی کے اراکین بشمول جماعت اسلامی کے نائب امیر مسلم پرویز، سابق اراکین سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، میجر قمر عباس ، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی، جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ارشد نقوی، پاکستان مسلم لیگ ق کے سید طارق حسن، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما یونس بونیری، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی، پاکستان مسلم لیگ نواز کے پیرزادہ ازہر ہمدانی، پائیلر کے کرامت علی، آل پاکستان سنی تحریک کے سربراہ مطلوب اعوان، نظام مصطفی پارٹی کے الحاج محمد رفیع، جعفریہ الائنس کے شبر رضا اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے  پاکستانی صحافی مبشر لقمان کی جانب سے اسرائیل کی حمایت میں بیان کی سختی سے مذمت کی ہے۔

وضح رہے کہ مبشر لقمان نے ایک اسرائیلی ٹی وی کو انٹرویوکے دوران اسرائیل کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایک عظیم ملک ہے اور اسرائیلی ایک اہم قوم ہے وہ سروائیورز ہیں۔ اسی طرح پاکستان بھی عظیم ملک ہے اور پاکستانی بہت ہی مضبوط اور عظیم قوم ییں۔ اس لئے یہ دونوں کے فائدے میں ہے کہ یہ اپنے تعلقات قائم کریں

Tags: صابر ابو مریمصیہونی ریاستفلسطین فاؤنڈیشنمبشر لقما نمقبوضہ فلسطینمقبوضہ کشمیر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.