(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی قید میں عدی الخطیب پر تاحال کوئی جرم ثابت نہ ہو سکا اس کے باوجود عدی الخطیب کے خلاف مقدمہ چلایا گیا جس میں انہیں 12ماہ قید اور ایک ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔
مصدقہ اطلاعات کے مطابق صہیونی فوجی عدالت نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے تعلق رکھنے والے فلسطینی باشندے عدی الخطیب کو زیر حراست 12 ماہ قید اور ایک ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنا دی ہے۔
ذرائع کے مطابق الخطیب کو صہیو نی فوج نے 30 جون 2020 کو ان کے گھر پرچھاپے کے دوران حراست میں لے لیا تھا جبکہ گرفتاری کے بعد انہیں صہیونی حراستی مرکز عصیون میں منتقل کردیا جہاں کئی ہفتے تک انہیں شدید تشددکا نشانہ بنائے جانے کے بعد صحرائی جیل النقب منتقل کردیا گیا۔
خیال رہےصہیونی قید میں عدی الخطیب پر تاحال کوئی جرم ثابت نہ ہو سکا اس کے باوجود عدی الخطیب کے خلاف مقدمہ چلایا گیا جس میں انہیں 12 ماہ قید اور ایک ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی تاہم ان کی قید کے پانچ ماہ گذر چکے ہیں۔