(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) غاصب صہیونی فوج کی جانب سے شدید بمباری کے نتیجے میں غزہ کی عمارتیں مخدوش حالت میں تبدیل ہو گئیں متعدد افراد کھلے آسمان کے نیچے آگئے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوجی ترجمان کی جانب سے دعوہ کیا گیا ہے کہ غزہ کے علاقے سے اسلامی تحریک حماس کی جانب سے اسرائیلی سرزمین پر راکٹ داغے گئے جن کے جواب میں حماس کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری کی اور اسلحہ ڈپو کو تباہ کردیا گیا۔
صہیونی فضائیہ کے طیاروں نے مقبوضہ فلسطینی محصور علاقے غزہ کی پٹی پر فضائی بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں جس کے نتیجے میں متعدد مقامی رہائشی بے گھر ہوگئے ہیں اور کھلے آسمان کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔
مزید اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی پر خان یونس کے علاقے میں میزائل بھی داغے جس سے فلسطینی علاقوں میں واقع کھیت تباہ ہوگئے جبکہ عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہےتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
جبکہ دوسری جانب حماس کی جانب سےجاری کردہ بیان میں غاصب فوج کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غزہ کی جانب سے کوئی راکٹ اسرائیلی سرزمین پر داغا نہیں گیا جبکہ اسرائیل نے جارحیت کا مظاہرہ کیا ہے جس کا جلد جواب دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ چند غدار عرب ممالک کی جانب سے صہیونی ریاست کو تسلیم کرنے اور صہیونی سفارتی وتجارتی تعلقات بحال کرنے کے بعد سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔