(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ضلع جموں سے سری نگر جانے والے بے گناہ کشمیری نوجوان بھارتی جارحیت کا نشانہ بنے ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے ضلع جموں سے تعلق رکھنے والے کشمیری نوجوانوں کو قابض بھارتی فوج نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ٹرک میں سوار جموں سے سری نگر کے لیے روانہ ہوئے تھے ۔
عینی شاہدین کے مطابق قابض فوج نے ٹرک پر سوار کشمیری نوجوانوں پراندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی شہید ہوگئے تاہم واقعے سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار کیا جارہا ہے۔