(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حسین شیخ نےکہاہےکہ اتھارٹی سے کئے گئے سابقہ معاہدوں کے حوالے سے صہیونی وزراءکے تحریری اور زبانی خطوط موصول ہونے کے بعد ہم تعلقات کی طرف واپس آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روزفلسطینی اتھارٹی کے شہری امور کے وزیراور صدر محمود عباس کے قریبی ساتھی حسین الشیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے پیغام میں کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات اس طور پر دوبارہ شروع کیے جائیں گے کہ” ہمیں “سرکاری تحریری اور زبانی خطوط موصول ہوئے جن میں ہمارے ساتھ کئے گئے گذشتہ معاہدوں کے بارے میں اسرائیل کے عزم کی تصدیق شامل ہے۔
خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے حصے ملانے کے اسرائیلی منصوبے کے جواب میں صدر محمود عباس نے مئی میں اسرائیل کے ساتھ تمام رابطے معطل کردیے تھے ۔