• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی حکام کابیت المقدس میں1200 گھروں کی تعمیر کا منصوبہ  

منگل 17-11-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
صہیونی حکام کابیت المقدس میں1200 گھروں کی تعمیر کا منصوبہ  
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو تسلیم کرانے کا جو  ٹھیکہ لیا تھا اس کے نتیجے میں کچھ  مسلم ممالک نے ایمان فروشی کرتے ہوئے  اسرائیل کو تسلیم کرلیا تاہم امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کا دور صدارت ختم ہو گیا وگرنہ مزید دس مسلم ممالک بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے تیار ہو چکے ہیں جبکہ خود اسرائیل نے فلسطین کے دارالحکومت بیت المقدس میں بھی اپنا دارالحکومت بنا لیااور فلسطین کی آدھی سے زیادہ زمین اور علاقوں پر بھی  قبضہ کیا ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز صہیونی لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بیت المقدس کے مشرقی کنارے پر 1257نئے گھروں کا ٹینڈر پاس کیاگیا ہے اور یہ گھر وہ اپنی یہودی آبادی کے لیے بنانے جا رہا ہے ۔

عالمی رائے عامہ کے مطابق صہیونی حکام کےاس اقدام کے بعد اس کا قبضہ مزید وسیع ہو جائے گا جس کے بعد سے  غاصب صہیونیوں کے اس اقدام کی بین الاقوامی سطح پر شدید  نفی کی جا رہی ہے اوردنیا بھر میں یہ آواز بلند ہو رہی ہے کہ اسرائیل کو فلسطین کے ناجائز قبضہ سے روکا جائےتاہم عالمی برادری معصوم فلسطینیوں کو انصاف دلانے میں تاحال ناکام ہے۔

ان حالات میں صہیونی عالمی سازش سے روز بروز پردہ اٹھ رہا ہے مگر انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ ساتھ او آئی سی بھی خاموش تماشائی بنی کھڑی ہے  جبکہ دنیا کے کئی غیور مسلم اور غیر مسلم ممالک نے بھی معصوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کررکھی ہے مگر عملی طور پر کوئی بھی کچھ کرنے سے قاصر ہے۔

Tags: صہیونی بلدیہصہیونی حکامصہیونی لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.