(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) دونوں فلسطینی نوجوانوں کو صیہونی فوج نےنام نہاد سرچ آپریشن کے دوران اغواکرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صیہونی فوج نے خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کے ہمراہ مقبوضہ بیت المقدس کے قصبے العیسویہ میں تلاشی کے نام پر فلسطینیوں کے گھروں میں روایتی لوٹ مارکرتے ہوئے رہائشوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ، اس دوران صیہونی فوج نے دو نوجوان 20 سالہ محمد اور 23 سالہ ماجد کو ان کے گھروں سے اغواکرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔
واضح رہے کہ صیہونی فوج کی جانب سے تلاشی کے نام فلسطینیوں کے گھروں میں لوٹ مار کی جاتی ہے جبکہ اس دوران خواتین بچوں اور بزرگوں سمیت رہائشوں کو بدترین تشدد کانشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ مزاحمت کی صورت میں طویل قید اور بھاری جرمانے کئے جاتے ہیں ۔