(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) وزیراعظم آزاد کشمیر راجافاروق حیدر نے کہا کہ کشمیریوں کا خون رائگاں نہیں جائے گا اور مظلوم ایک دن ضرور اپنا حق لے کر رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے مظفر آباد کے کمبائنڈ ملٹری اسپتال میں بھارتی فوج کی گولہ باری اور اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آنے والے مظلوم کشمیریوں کی عیادت کی جس کے بعد ان کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بدترین محاصرے کے باوجود تحریک مزاحمت میں تیزی سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بوکھلا گیا ہےاور اس بوکھلاہٹ کے ہاتھوں مجبور ہو کر بےگناہ افراد کو نشانہ بنارہا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ خون رایگاں نہیں جائے گا اور مظلوم ایک دن ضرور اپنا حق لے کر رہیں گے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے زخمیوں کو امدادی رقوم کے چیک دیے اور مزید کہا کہ ایل او سی پر بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہےجس پر بین الاقوامی قانون کو حرکت میں آنہ ہوگا۔