(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر بیت لحم کے جنوبی علاقے خلتہ النحلہ میں ایک اور فلسطینی خاندان کے گھر کو مسمار کردیا جس کے نتیجےمیں کم سے کم 20 افراد کو بے گھر کردیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صہیونی بلدیہ نے خلتہ النحلہ میں بھاری بلڈوزروں کی مدد سے غاصب فوج کی نگرانی میں بغیر کسی نوٹس کے مجبور فلسطینیوں کے گھر کو مسمار کردیا جس کے نتیجے میں مجبور خاندان کھلے آسمان کے نیچے رہنے پر مجبور ہے جبکہ دوسری جانب صہیونی حکام فلسطینیوں سے زبردستی خالی کرائی جانے والی زمینوں میں آبادکاروں کی رہائش کے لیے مسلسل تعمیرات کے قانون کی منظوری دے رہے ہیں ۔