(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں مہلک وائرس سے ایک مزید شخص کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 46 ہوگئی ہے۔
غزہ میں وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ یومیہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں مہلک وائرس نے مزید 310 افراد کو متاثر کیا ہے جبکہ ایک شخص عالمی وباء کا شکار ہوکر جان کی بازی ہار گیا ۔
رپور ٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر میں گزشتہ مارچ سے اب تک مہلک وائرس نے 10 ہزار 1 سو 26 افراد کو متاثر کیا ہے 3ہزار 1سو 12 فعال کیسز ہیں 6ہزار 9سو 68 افراد وائرس سے متاثر ہونے کے بعد صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 46 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ غزہ میں کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔