(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اماراتی وزیر داخلہ اور صہیونی قومی سلامتی کے وزیر کے درمیان ویڈیو کانفرنس کے ذریعے رابطہ ہوا جس میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات معمول پرلانے کے معاہدے کو آگے بڑھانے کے لیے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
صیہونی سرکاری ریڈیو کی جانب سے نشرکردہ ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز صیہونی ریاست اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر امیر اوہانا اور متحدہ عرب امارات کے وزیر داخلہ سیف بن زاید آل نھیان کے درمیان ویڈیو لنک کے ذریعے ایک اعلیٰ سطح کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات معمول پرلانے کے معاہدے کو آگے بڑھانے کے لیے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
دونوں وزارتوں کے مابین مشترکہ پروگراموں اور منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا ان میں جدید ٹیکنالوجی کے منصوبے اور بین الاقوامی جرائم سے نمٹنے سے متعلق پروگرام شامل ہیں۔
دونوں ممالک نے قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے مشترکہ سروسز شروع کرنے، ممالک کے معاشی اور سیاحت کے شعبوں کی حمایت کرنے کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔