(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج نے مظلوم فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر لوٹ مار کا بازار گرم کرنااور بے گناہ لوگوں کو ذدوکوب کرنا بھی معمول کی بات بن چکی ہے ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قابض صہیونی ریا ست کے مغربی کنارے میں نابلس کے مختلف علاقوں پر صہیونی فوج نے علی الصبح دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کے بہانے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔
قابض فوج نے نابلس کےہی مشرق میں واقع الماتورات اسٹریٹ پر دھاوا بولا اور نوجوان معاذالغندور کو بے بنیاد الزامات کی پاداش میں ان کے گھر سے گرفتار کر نے کے بعد نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا جبکہ نابلس کے جنوب میں کفر قلیل پر بھی صہیونی فوج نے چھاپے مارے اور متعدد گھروں کی تلاشی کے دوران املاک کو نقصان پہنچایا تاہم صہیونی فوجیوں کی دہشتگردی کے خلاف فلسطینی باشندوں کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کا آغاز ہوا جو بعدازاں فلسطینی باشندوں اور صہیونی فوج کے درمیان جھڑپوں کی شکل اختیار کر گئے اور یہ جھڑپیں رات گئےتک جاری رہیں جن میں درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔