(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) رواں سال فلسطینی ماہی گیروں پر صیہونی فوج کی فائرنگ سے کم سے کم 30 سے زائد فلسطینی زخمی جبکہ دو شہید ہوچکے ہیں۔
مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں ماہی گیروں کی کمیٹی کے سربراہ نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز
قابض صیہونی بحریہ نے غزہ شمالی سمندر میں بیت لاحیا کے مقام پر دو فلسطینی ماہی گیروں 26 سالہ محمد السلطان اور اسکے 12 سالہ بھائی کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ اسرائیل کی جانب سےمقرر کردہ سمندری حدوس میں مچھلیوں کے شکار میں مصروف تھے ۔
صیہونی ریاست مقبوضہ فلسطین کے ساتھ انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کا ارتکاب کررہی ہے جبکہ محصور شہر غزہ اسرائیلی ریاستی دہشتگردی کا سب سے زیادہ شکار ہے جہاں گزشتہ 14 سالوں سے غیر قانونی محاصرہ جاری ہے ، غزہ کی ماہی گیر کمیٹی نےبتایا ہے کہ رواں سال فلسطینی ماہی گیروں پر صیہونی فوج کی فائرنگ سے کم سے کم 30 سے زائد فلسطینی زخمی جبکہ دو شہید ہوچکے ہیں ۔