• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

جو بائیڈن فلسطین کیلئے ٹرمپ کی تمام پالیسز بدل دیں گے، سینیٹر کمالاہیرس

ہفتہ 07-11-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
جو بائیڈن فلسطین کیلئے ٹرمپ کی تمام پالیسز بدل دیں گے، سینیٹر کمالاہیرس
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ڈیموکریٹک امریکی نائب صدارتی امیدوار نے کہا ہے کہ جو بائیڈن کی کامیابی کے بعد وجود میں آنے والی انتظامیہ فلسطینیوں کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو بدل دے گی۔

گزشتہ روز  میڈیا کو جاری ایک بیان میں ڈیموکریٹک امریکی نائب صدارتی امیدوار کمالا ہیرس  کہا کہ  بائیڈن انتظامیہ "فلسطینی عوام کو معاشی اور انسان دوست امداد کی بحالی ، غزہ میں جاری انسانی بحران سے نمٹنے ، مشرقی یروشلم میں امریکی قونصل خانے کو دوبارہ کھولنے اور واشنگٹن میں فلسطین لبریشن آرگنائزیشن مشن کو دوبارہ کھولنے کے لئے فوری اقدامات کرے گی۔”

انہوں‌  نے کہا کہ "دو ریاستی حل” اور اسرائیلیوں یا فلسطینیوں کی طرف سے یک طرفہ تحریکوں کے ان کے مسترد ہونے کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم دو ریاستی کے حل کے لیے پرعزم ہیں اور ہم اس مقصد کو مجروح کرنے والے کسی یک طرفہ اقدام کی مخالفت کریں گے۔ ہم بھی فلسطینی اراضی کے اسرائیل سے الحاق اور اسرائیلی توسیع پسندی کی مخالفت کریں گے۔

فلسطینی اتھارٹی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے القدس کو "اسرائیل” کا دارالحکومت قرار دینے کے بعد سنہ 2017 کے آخر سے امریکی انتظامیہ کا بائیکاٹ کیا ہے۔ اس سے قبل فلسطینیوں‌نے  فلسطین ۔ اسرائیل تنازع حل کرنے کے واشنگٹن کے منصوبے کو مسترد کردیا تھا۔

ٹرمپ انتظامیہ نے فلسطینی اتھارٹی کو دی جانے والی تمام امریکی امداد میں کمی کردی تھی۔ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے قیدیوں اور شہدا کے لواحقین کو تنخواہوں کی ادائیگی اور فلسطینیوں کے "صدی کی ڈیل” کے نام سے مشہور امریکی امن منصوبے کو مسترد کرنے کی وجہ سے ، فلسطین لبریشن آرگنائزیشن مشن آفس  کو بند کردیا تھا۔

Tags: بیت المقدسجو بائیڈنڈونلڈ ٹرمپسینیٹر کمالاہیرصیہونی ریاستمقبوضہ فسلطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.