(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوجیوں نے سلوان ضلع میں نام نہاد تلاشی کے نام فلسطینیوں کے گھروں میں لوٹ مار کی اس دوران ایک فلسطینی دوشیزہ کو بھی سرے عام تشدد کا نشانہ بنایا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز قابض صیہونی فوجیوں نے ضلع سلوان اور مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر میں العین اور رماوہ کے علاقوں پر دھاوا بولا اور تلاشی کے نام پر فلسطینیوں کے گھروں میں لوٹ مار کرتے ہوئے فلسطینی نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس دوران مزحمت کرنے پر ایک فلسطینی دوشیزہ کو بھی سرے عام تشدد کا نشانہ بنایا ۔
دوسری جانب صیہونی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے نزدیک واقع باب الاصبط میں بغیر کسی وجہ کے فلسطینی نوجوانوں کے ایک گروپ پر حملہ کیا اور انھیں بندوقوں کے بٹوں اور لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹا ۔
اس سے قبل پولیس افسران کی ایک بڑی تعداد نے مسجد اقصیٰ کے قریب باب العمود میں یروشلم کے ایک نوجوان کو الیا نجیب نامی شخص کو بے دردی تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے حراست میں لینے کے بعد اس کے مقبوضہ بیت المقدس سے آئندہ 10 روز کیلئے بے دخل کرنے کا حکم دیا ۔