(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزیر صحت نے کہا ہے کہ کہ صیہونی زندان میں غیر قانونی انتظامی حراست کے قانونی کے خلاف گزشتہ 102 روز سے بطور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیر ماہر الخراس کی حالت انتہائی تشویشناک ہوگئی ہے۔
جیلوں کے اندر خطرناک صحت کی صورتحال پر قیدیوں اور ایڈیٹرز امور اتھارٹی کے سربراہ ، کلب برائے اسیران اور انسانی حقوق کی تنظیم ضمیر فاؤنڈیشن کے صدر قادری ابوبکر اور دیگر عہدیداران کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فلسطینی وزیر صحت می الکیلہ نے کہا ہے کہ صیہونی
زندان میں غیر قانونی انتظامی حراست کے قانونی کے خلاف گزشتہ 102روز سے بطور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیر ماہر الخراس کی حالت انتہائی تشویشناک ہوگئی ہے ۔
انھوں نے کہا کہ ماہر الخراس کی حالت تشویشناک ہے جبکہ صیہونی زندانوں میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے سے قید دیگر 700 دیگر قیدی بھی خطرے میں ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ صیہونی حکام نے ماہر الخراس کے جائز مطالبات کو ماننے سے یکسر انکار رکردیا ہے جبکہ ماہر الخراس نے اپنے جائز مطالبات کی منظور ی یا پھر شہادت کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اگر فلسطینی اسیر کو کوئی نقصان ہوا تو اس کے براہ راست ذمہ دار اسرائیلی حکام ہوں گے ۔