(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی فوج نے صحرائے النقب میں فلسطینیوں کے لگائے گئے درجنوں گھروں کو بغیر نوٹس کے مسمار کردیا۔
مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی صیہونی آبادکاری کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے کمیٹی کے رکن راتب الجبور نےبتایا کہ صیہونی فوج نے اسرائیلی بلدیہ کے ہمراہ ہیوی مشینری سے صحرائے النقب میں فلسطینی شہریوں کے درجنوں گھروں کو بغیر کسی پیشگی نوٹس مسمار کردیا ، انھو ں نے بتایا کہ مسمار کئےجانےوالے گھروں میں 4 مکمل تعمیر کردہ گھر شامل ہیں جبکہ دیگر تجارتی مراکز اور عارضی گھر شامل ہیں ۔
راتب الجبور نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی رہاستی دہشتگردی سے 150 کے قریب فلسطینی سخت موسم اور بارش میں بے گھر ہوگئے ہیں، دوسری طرف اس علاقے میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔