(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ترجمان وزارت صحت نے کہا ہے کہ غزہ میں کورونا وائرس کے متاثرین میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کےد وران 229 نئے کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں۔
غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے کورونا وائرس کی تازہ صورتحال پر میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ شہر میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس 229 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 3 مریضوں کی اموات ہوئی ہیں۔
انھوں نےبتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران دوران کورونا کے شبے 3378 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے 229 کی رپورٹس مثبت آئی ہیں جبکہ 128 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
رپورٹ میںبتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں کرونا کے 7 ہزار 231 مریض سامنے آچکے ہیں۔ ان میں سے 2 ہزار 647 ایکٹو کیسز ہیں جب کہ 5447 مریض صحت یاب اور 37 وفات پا چکے ہیں۔
ڈاکٹر اشرف نے مزید بتایا کہ غزہ میں کورونا وائرس کی صورتحال قابو میں تھی تاہم مصر سے واپس آنے والے 1500 فلسطینیوں کے غزہ میں ہنگامی قیام اور میزبانی کے دوران وباء دیگر شہریوں میں پھیلی ۔