(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض بھارتی فوج نے حزب المجاہدین کے اعلیٰ کمانڈر سیف اللہ میر کی شہادت کا دعویٰ کیا ہے جب کہ ان کے ایک ساتھی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کشمیر پولیس کے آئی جی وجے کمار کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس کہ مطابق دعویٰ کیا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر کے نواحی قصبےرنگریٹھ میںبھارتی فوج کی جانب سے داخلی و خارجی راستوں کو بند کر کے سرچ آپریشن کیا گیا جس کے دوران قابض فوج نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو شہید اور دوسرے کو حراست میں لے لیا۔
کشمیر پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ خفیہ اطلاعات پر حزب المجاہدین کے امیر ڈاکٹر سیف اللہ کو گرفتار کرنے گئے تھے تاہم مزاحمت کا سامنا ہونے پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے جب کہ ان کے ایک ساتھی کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔