(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپوں میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے پھینکے گئے پیٹرول بم سے ایک قابض فوجی شدید زخمی ہوگیا۔
تفصیلات مطابق صیہونی فوج نے گزشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر کے العروب پناہ گزین کیمپ میں فلسطینی شہریوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے تحت تلاشی کے نام پر لوٹ مار شروع کی اور فلسطینی شہریوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کیا جس کے ردعمل میں فلسطینی نوجوانوں نے قابض فوج پر پتھراؤ کیا ۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے ربڑ کی گولیوں کے استعمال کے بعد پرتشدد جھڑپیں شروع ہوئیں اور مزاحمت کاروں نے پیٹرول سے بنے بموں کا استعمال کیا جس کی زد میں آکر ایک صیہونی فوجی شدید زخمی ہوا جبکہ ایک فوجی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ۔
خیال رہے کہ العروب پناہ گزین کیمپ میں گذشتہ کچھ عرصے سے صہیونی فوج کے ہاتھوں روز مرہ کی بنیاد پرفلسطینیوں پرتشدد اور ان کی املاک کو نقصان پہنچائے جانے کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔