(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ڈاکٹر ابو مرزوق کا کہنا تھا کہ ان کے کرونا کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں تاہم اللہ کے خصوصی فضل وکرم سے ان کی صحت ٹھیک ہے اور وہ اللہ سے تمام کرونا مریضوں کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سینیر رہ نما اور جماعت کے سیاسی شعبے کے رکن ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹڑ پر اپنے پیغام میں عالمی وباء سے متاثر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ "قل لن يصيبنا إلا ما كتب الله لنا هو مولانا وعلى الله فليتوكل المؤمنون” کہہ دیجیے کہ اللہ کی منشا کے بغیرہمیں کوئی مرض لاحق نہیں ہوسکتا۔ وہی ہمارا مولا ہے اور اہل ایمان اسی پر بھروسہ کرتے ہیں’۔
ڈاکٹر ابو مرزوق کا کہنا تھا کہ ان کے کرونا کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں تاہم اللہ کے خصوصی فضل وکرم سے ان کی صحت ٹھیک ہے اور وہ اللہ سے تمام کرونا مریضوں کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔