(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ویڈیو کانفرنس میں عرب ممالک اور دنیا بھر سے ماہرین اور دانشوروں سمیت فلسطینی کاز کی حمایت کرنے والی شخصیات نے شرکت کی نے شرکت کی۔
گزشتہ روز مراکش کے شہر رباط میں خلیجی ممالک متحدہ عرب امارات، بحرین افریقی ملک سوڈان کی طرف سے قابض اسرائیلی ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے کے خلاف ‘القدس امانت اور اسرائیل سے دوستی غداری’ کےعنوان سے ویڈیو کانفرنس منعقد کی گئی جس میں جس میں عرب ممالک اور دنیا بھر سے ماہرین اور دانشوروں نے شرکت کی۔
کانفرنس میں مراکشی ڈیموکریٹک نیٹ ورک برائے یکجہتی برائے لوگوں کے کوآرڈینیٹر ، محمد غفری نے واضح کیا کہ وہ جس نیٹ ورک کی سربراہی کرتے ہیں ، وہ فلسطینی عوام کے حقوق کے حق میں مستقل طور پر کھڑا ہے اور لڑائی لڑ رہا ہے ، انہوں نے صیہونی منصوبے کا تعلیمی ، شہری اور سیاسی طور پر مقابلہ کرنے کے لئے عرب اور بین الاقوامی جدوجہد کانفرنسوں کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔
منعقدہ کانفرنس میں بحرین، امارات اور سوڈان کے اسرائیل کے ساتھ طے پائے نام نہاد امن معاہدوں کو فلسطینی قوم کے ساتھ غداری سے تعبیر کیا گیا ہے۔اس کانفرنس کا اگلا سیشن 7 اور 8 نومبر کو منعقد کیا جائے گا جس میں فلسطینی قیادت، عرب ممالک اور پوری دنیا سے فلسطینی کاز کی حمایت کرنے والے ماہرین اور شخصیات شرکت کریں گی۔
کانفرنس میں اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ، بین الاقوامی سماجی کارکن منڈیلا منڈیلا اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریںگی۔