(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی ریاست نے غیر قانونی صیہونی آبادکاری کیلئے فلسطینیوں کی ملکیتی درجنوں ایکڑ اراضی پر غیر قانونی تعمیراتی منصوبے کی منظوری دی ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس میں غیر قانونی صیہونی آبادکاری کی سرگرمیوں کے خلاف اقدامات کرنے والی فلسطینی کمیٹی کے عہدیدار حسن بوریجیہ نے بتایا کہ صہیونی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر بیت لحم کے شمالی علاقے الجباب اور خيلہ ابو حارث کے علاقوں میں غیر قانونی آبادکاری میں اضافے کے باعث درجنوں ایکڑ فلسطینی ملکیتی اراضی پر تعمیراتی منصوبے کی منظوری دی ہے۔