(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں سے فلسطینی طالبہ سمیت دیگر 13 شہریوں کو چھاپہ مارکارروائی کے دوران گھروں سے اغواء اور گرفتار کیا تھا۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق صیہونی فوج نےگزشتہ روز جنین ، رام اللہ ، نابلس سمیت مقبوضہ بیت المقدس کے دیگر علاقوں میں چھاپہ مارکارروائیاں کی اور مقبوضہ بیت المقد س کے علاقے العيزریہ سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ فلسطینی طالبہ بیان فرعون سمیت دیگر 13 فلسطینیوں کو گرفتارکرلیا ۔
گرفتاری کے بعد کئی گھنٹے حراستی مرکز میں گزارنے کےبعد بیان فرعون کو رہا کردیا گیا تاہم دیگر شہریوں کو بدستور حراست میں رکھا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ فلسطینی طالبہ بیان فرعون ، کو 11 مارچ، 2017 کو بھی انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور ان کے خلاف حتمی فیصلہ جاری ہونے سے قبل اسے 21 ماہ کے لئے حراست میں رکھا گیا تھاجبکہ 2000شیکل جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔