(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی وزیراعظم نیتن یاھو چاہتے ہیں کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کے قیام کے بعد وہ پہلے شخص ہوں جو ابو ظبی کا دورہ کریں۔
قابض صیہونی ریاست کے ذائع ابلاغ کا کہناہے کہ وزیراعظم نیتن یاھو اپنے مجورہ دورہ ابو ظبی سے قبل کسی وزیر یا اعلیٰ حکومتی عہدیدار کو جانے کی اجازت دینے کے حامی نہیں ہیں وہ چاہتے ہیں کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کے قیام کے بعد وہ پہلے شخص ہوں جو ابو ظبی کا باقاعدہ دورہ کریں اور اس موقع پر ان کے ساتھ ان کی کابینہ کے ارکان ہوں۔
متحدہ عرب امارات نے 13 اگست کو اسرائیل کو تسلیم کیا تھا جس کے بعد 15 ستمبر کو دونوں ملکوںکے درمیان امریکا کی نگرانی میں واشنگٹن میں دستخط ہوئے تھے۔