(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی عدالت نے فلسطینی صحافی کو رہاکرنے کا حکم دیا تھا تاہم اسرائیلی پولیس نے صحافی کو رہا کرنے کے بجائے دیگر مقدمات کے تحت حراستی مرکز منتقل کردیا۔
فلسطینی قیدیو ں کی تفصیلات فراہم کرنے والے ادارے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر نابلس کے رہائشی طارق ابو زید کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے رہائی کے احکامات کے باوجود رہا کرنے کے بجائے دیگر مقدمات میں ملوث کرکے جلالہ تفتیشی مرکز سے المجیدو جیل منتقل کردیا۔
طارق ابو زید کو اسرائیل کی انٹلیجنس سروس نے گذشتہ مئی کی 16 تاریخ کو نابلس میں ان کے گھر پر چھاپے کے بعد گرفتارکرنے کے بعد ان کے موبائل فون ،لیپ ٹاپ اور دیگر سامان بھی ضبط کرلیا تھا ،۔
واضح رہے کہ طارق ابوزید کو نابلس کے ایک تاجر کی جانب سے 5000دینا ر کے عوض رہائی کا حکم دیا تھا تاہم صیہونی سیکیورٹی حکام نے انھیں جعلی خبریں اور اسرائیل کے مفادات کو نقصان پہنچانے کے دیگر مقدمات میں ملوث کرکے ان کی ضمانت ضبط کرلی ۔