(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) شرپسند صیہونی آبادکاروں نے گزشتہ دو ہفتوں کےد وران فلسطینیوں کے ایک ہزار سے زائد پھلدار درخت نذر آتش کردیئے۔
مقبوضہ فلسطین میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران شرپسند صیہونی آبادکاروں نے اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے حفاظتی حصار میں مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں فلسطینی شہریوں کے زیتون کے باغات میں گھس کر آریوں کی مدد سے زیتون کے ایک ہزار سے زائد پھل دار درخت کاٹنے کے اور اس کے بعد انہیں آگ لگا کر جلا ڈالا جبکہ کئی باغات میں کھجور کے کھڑے درختوں کو بھی جلا دیا گیا۔
اقوام متحدہ کے ادارے کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں ماہ اکتوبر کے دوران یہودی آباد کاروں نے فلسطینی کاشت کاروں پر 19بار حملے کیے جس کے نتیجے میں 23 فلسطینی کاشت کار زخمی ہوئے۔اوچا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی سرکاری سرپرستی میں یہودی آباد کاروں نے غرب اردن میں فلسطینیوں پر کئی حملے کیے جن کے نتیجے میں 11 بچوں سمیت 85 فلسطینی شہری زخمی ہوئے ہیں۔