(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی سمیت دیگر رہنماؤں نے پیپلزڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی پریس کانفرنس سے بھارتی ترنگا(جھنڈا )ہٹا دیا گیا۔سابق وزیر اعلیٰ کشمیر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ جب تک کشمیر ی پرچم اور آرٹیکل 370 کے واپسی نہیں ہوتی تب تک بھارت سے کوئی واسطہ نہیں۔
اپنی رہائی کے بعد پہلی مرتبہ پیپلزڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے دیگر رہنماؤں کے ہمرہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ کشمیر محبوبہ مفتی نے بھارتی حکومت کے خلاف اعلان بغاوت کرتے ہوئے پریس کانفرنس سے بھارتی ترنگا ہٹادیا جس پر بھارتی میڈیا میں سیخ پا ہوگیا ۔
محبوبہ مفتی نے انتہا پسند مودی سرکار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب تک کشمیر کا قومی پرچم بحال نہیں ہوتا تب تک بھارتی ترنگا بھی ہمیں قبول نہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل محبوبہ مفتی نے کہا تھا کہ انڈین حکومت جموں و کشمیر کو غزہ کی پٹی کی طرح بنانا چاہتی اور کشمیر کے ساتھ وہی سلوک کرنا چاہتی ہے جو اسرائیل فلسطین کے ساتھ کر رہا ہے۔