(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل میں امریکی سفیر نے کہا ہے کہ ہمیں ان ممالک کا نام لینے کی ضرورت نہیں ہے آپ انتظار کریں کئی عرب ممالک جلد ہی اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے۔
قابض صیہونی ریاست اسرائیل میں متعین امریکی قدامت پسند یہودی سفیر ڈیوڈ فریڈ مین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سوڈان کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بیان کے بعد ایک صیہونی ریاست اسرائیل کے داراحکومت تل ابیب میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عرب لیگ کے مزید کئی رکن ممالک اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے بے چین ہیں ۔
نہوںنے کہا کہ ہمیں ان ممالک کا نام لینے کی ضرورت نہیں۔ آپ انتظار کریں۔ کئی عرب ممالک جلد ہی اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے۔
گذشتہ روز اسرائیلی ریڈیو نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد حال ہی میں خرطوم کے دورے پر گیا جہاں اس نے 7 گھنٹے تک قیام کیا اور سوڈانی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق امور پر بات چیت کی۔