(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج نے ہفتہ وار مارچ کے شرکاء کو منتشر کرنے کیلئے ربڑ کی گولیاں چلائیں اور بھاری مقدار میں آنسو گیس کے شیل فائر کئے۔
مقامی ذرائع سے حاصل اطلاعات کےمطابق قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر قلقیلہ کے مشرقی قصبے کفر قدوم میں فلسطینی نوجوانوں کی جانب سے فلسطینی علاقوں کی شاہراہوں کی بندش اور صیہونی ریاست کے دہشتگردانہ اقدامات کے خلاف نکالی جانے والی ہفتہ وار ریلی کے شرکاء کو منتشر کرنے کیلئے براہ راست ربڑ کی گالیاں چلائیں اور بھاری مقدار میں آنسو گیس کے شیل فائر کئے ۔
قابض فوج کی فائرنگ سے کم سے کم پانچ فلسطینی نوجوانوں کے زخمی جبکہ متعدد کے بے ہوش ہونے کی اطلاعات ہیں ، زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔