(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) تحریک فتح کی انقلابی کونسل کے رکن نے کہا ہے کہ تحریک فتح اور حماس سمیت تمام فلسطینی دھڑے صیہونی مظالم کے خلاف متحد ہورہے ہیں جس کے لئے مذاکرات جاری ہیں اس میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔
مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں الاقصیٰ ریڈیو کو دیئے گئے ایک انٹر ویو میں فلسطینی رکن پارلیمنٹ اور تحریک فتح کی انقلابی کونسل کے رکن عبداللہ عبداللہ نے حماس اور فتح کے درمیان جاری مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی مظالم کے خلاف حماس اور الفتح سمیت دیگر فلسطینی دھڑوں کے درمیان مفاہمتی عمل رفتہ رفتہ آگے بڑھ رہا ہے جاری مصالحتی عمل میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مصالحتی عمل جاری ہے تاہم اس کی رفتار تیز کرنے کی ضرورت قضیہ فلسطین کو اس وقت جس نوعیت کے خطرات کا سامنا ہےان کے تدارک کے لیے فلسطینیوںکی صفوں میں یکجہتی ضروری ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں حماس کے سیاسی شعبے نایب صدر صالح العاروری اور تحریک فتح کے رہ نما جبرل الرجوب کے درمیان ٹیلیفون ہر بات چیت ہوئی تھی۔ دونوںرہ نمائوںنے مفاہمتی عمل آگے بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔ اس موقعے پر العاروری نے تحریک فتح پر زور دیا تھا کہ وہ کسی عرب اور دوسرے ملک کے دبائو میں آئے بغیر مفاہمتی عمل آگے بڑھانا چاہیے۔