(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) انسانی حقوق کے دارے کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور امارات کا مشترکہ انویسٹمنٹ فنڈ پروگرام براہ راست صیہونی فوج کے حراستی مراکز اور فلسطینیوں کو اذیتیں دینے کے لیے قائم کردہ عقوبت خانوں کو اپ گریڈ کرنے کیلئے استعمال کیا جائےگا۔
جنیوا میں قائم بین الاقوامی انسانی حقوق گروپ ‘یورو ۔ مڈل ایسٹ’ نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے مقبوضہ فلسطینی شہروں میں اسرائیلی فوج کے حراستی مراکز اور نام نہاد چیک پوسٹوں کے قیام کے لیے سرمایہ کاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور امارات نے مشترکہ طورپر قائم کردہ انویسٹمنٹ فنڈ براہ راست اسرائیلی فوج کے حراستی مراکز اور فلسطینیوں کو اذیتیں دینے کے لیے قائم کردہ عقوبت خانوں پر استعمال کیا جائے گا۔
بیان میں امارات پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ معاہدوں کےدوران فلسطینیوںکی انسانی حقوق کی پامالیوں کے خدشات کو سامنے رکھے۔ امارات کی طرف سے فراہم کی گئی سرمایہ کاری فلسیطنیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کے جرائم کی حوصلہ افزائی کا باعث بن سکتی ہے۔