(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) وزارت صحت کے مطابق غزہ شہر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران عالمی وباء سے ایک شخص ہلاک جبکہ 124 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آج جمعرات کی صبح مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں ایک شخص کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعدہلاک ہوگیا جبکہ مہلک وائرس سے متاثر ہونے کے 29 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5079 ہوگئی جن میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 193 ہے ۔