(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی حکمران جماعت کے اہم عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ بحرین اور اسرائیل کے درمیان تعلقات قائم کرنے میں ایک بحرینی شہزادی نے اہم کردار ادا کیا ہے اور ان کی کوششوں سے سفارتی تعلقات قائم ہوئے ہیں۔
دوسرے سالانہ اسرائیلی فلسطین اقتصادی فورم میں اپنی تقریر کے دوران قابض صیہونی ریاست اسرائیل کی حکمران جماعت "لیکوڈ ” کے اہم عہدیدار ایو ب قرا نے بتایا کہ ہے اگر بحرینی شہزادی فاطمہ بنت خلیفہ ہماری مدد نہیں کرتی تو شائد آج خلیجی ملک بحرین کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات قائم نہ ہوتے یعنی منامہ اور تل ابیب کے درمیان تعقات کو قائم کرنے میں بحرینی شہزادی نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ مجھے 2010 میں یقین تھا کہ ہمارے پاس خلیجی ریاستوں کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کا موقع ہے تاہم یہ موقع اتنی جلدی اور کامیابی سے آئے گا اس کا یقین نہیں تھا ۔