(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) آزادی فلسطین تحریک کے اہم رہنما صائب عریقات کی بیٹی نے تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ان کے والد کی طبعیت تشویشناک ہوگئی ہے۔
فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکریٹری جنرل اور فلسطینی انتظامیہ کے مذاکراتی امور کے سربراہ 65 سالہ صائب عريقات کی بیٹی دلال عریقات نے میڈیا کو اپنے والد کی طبیعت کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان کی طبیعت تشویشناک ہے اور انھیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے ۔
انھوں نے بتایا ہے کہ گزشتہ دو ہفتے سے اسپتال میں زیر علاج ان کے والد کو ان کی رہائش گاہ اریحا سے مقبوضہ بیت المقدس میں ھداسہ میڈیکل سینٹر میں منتقل کیا گیا تھا جہاں گزشتہ روز ان کی طبیعت تشویشناک حد تک خراب ہوگئی ہے اور انھیں مصنوعی تفنس پر منتقل کردیا گیا ہے ۔