(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینی قیدی کی بھوک ہڑتال 86 ویں روز میں داخل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں غر ب اردن کے شہر جنین سے تعلق رکھنے والے 49 سالہ ماہر الاخرس کی صیہونی ریاستی دہشتگردی انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال 85 ویں روز میں داخل ہوگئی ہے۔
دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں اور اسیر کے اہل خانہ نے خدشہ ظاہر کیا کہ ماہر الاخرس نے بھوک ہڑتال ختم نہ کی تو وہ شہید ہوسکتے ہیں۔ماہر الاخرس اس وقت اسرائیل کے ‘کابلان’ اسپتال میں داخل ہیں مگر ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔