(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) دونوں ملکوںکے درمیان تعلقات کے قیام کے اعلان کے بعد یہ اپنی نوعیت کا پہلا دورہ ہوگا جو صرف اسرائیلی ہوائی اڈے تک محدود ہوگا۔
صیہونی ریاست کے باخبر ذرائع کے حوالے سے اسرائیلی ریڈیو نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ایک انتہائی اہم دورہ چند دنوں میں کیا جائے گا ، اس دورے کی حساسیت اور اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اماراتی اعلیٰ اختیاراتی وفد اسرائیل کا دورہ کرے گا مگر اس کا یہ دورہ دارالحکومت تل ابیب کے بن گوریون ہوائی اڈے تک محدود ہوگا۔
دونوں ملکوںکے درمیان تعلقات کے قیام کے اعلان کے بعد یہ اپنی نوعیت کا پہلا دورہ ہوگا جو صرف ہوائی اڈے تک محدود ہوگا۔
دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائیٹرز’ نے امریکی اور اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اماراتی وفد آئندہ منگل کو بن گوریون ہوائی اڈے تک سفر کرے گا تاہم امارات کی طرف سے اس دورے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔