(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج کے ترجمان نےکہا ہے کہ فوج نے دونوں علاقوں کو حملہ کر کے تباہ کردیا ہے جہاں زرا ہٹ کر تقریباً 20000 شامی لوگ بھی رہتے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قابض فوج کے ترجمان کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی گولان کی پہاڑیوں میں سکیورٹی باڑ کے مشرق میں متنازع خطے میں شامی فوج سے وابستہ علاقے پر آگے کی جانب حملہ کیا گیا ہےجس کے نتیجے میں متنازع علاقہ تباہ ہوا ہے جبکہ اس علاقے پر اسرائیل نے 1967 کی مشرق وسطیٰ کی جنگ کے آخری مرحلے میں قبضہ کر لیا تھا اور 1973 میں شام کی اس پر واپس قبضہ کرنے کی کوشش بھی ناکام بنائی اور 1981 میں اس کو اسرائیل نے یکطرفہ طور پر اپنا علاقہ قرار دے دیا تھا۔
واضح رہےکہ گولان کی پہاڑیوں کو شام اور اسرائیل دونوں ملک ہی خاص اہمیت دیتے ہیں اس کی اہم وجہ اس کی جغرافیائی اور عسکری اہمیت ہے۔ شام کے جنوب مغرب میں واقع اس پہاڑی سلسلے سے شامی دارالحکومت دمشق واضح طور پر نظر آتا ہے۔