(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج کی مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں بے گناہ فلسطینی شہریوں پرتشدد اوراغواء کی کارروائیوں میں مسلسل اضافہ، فلسطینی باشندوں کی زندگیوں کو مشکل تر بنانے کی بد ترین سازشوں کا منہ بولتا ثبوت ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صہیونی قابض فوج نےمقبوضہ فلسطین کے علاقے رام اللہ شہر پر دھاوا بول کر 4شہریوں محمد الصالحی، محمد منیر نکھلیہ, یاسر مسلمہ اور داؤد رفیق الدابوبی کو گرفتار کرلیا ۔
صہیونی فوج نے رام اللہ کے وسط میں واقع قدورہ پناہ گزین کیمپ میں فلسطینی باشندوں کے گھر پر حملہ کرکے بلا جواز کارروائی کےدوران متعدد افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کیمپ میں جھڑپوں کا آغاز ہو گیا تاہم صہیونی فوج نےان 4 شہریوں کو بے بنیاد الزامات کی پاداش میں گرفتار کر لیا۔
دوسری جانب مغربی کنارے میں ہی طولکرم کےمقام پر صہیونی غاصبانہ دستوں نےمزید3 شہریوں کو اغواء کرلیا جن میں صہیونی زندانوں سے آزاد کیے گئے2 قیدی بھی شامل ہیں جبکہ الخلیل کے داخلی راستے پربھی غاصب فوج نے 1فلسطینی باشندے کو تلاشی کے بہانے روکا اور حراست میں لےلیا ساتھ ہی الخلیل کے داخلی راستوں پر متعدد فوجی چوکیاں قائم کر لیں ۔
واضح رہے کہ صہیونی فوج روزانہ کی بنیاد پر فلسطینی شہریوں کے گھروں پر حملے کرکے ان كی املاک کو نقصان پہنچاتی ہے اور انہیں تشددکا نشانہ بنا کر حراساں کرتی ہے۔