(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ کشمیر کی مقامی آبادی اپنے فونز کے ذریعے بھی آن لائن ہو سکيں گے البتہ سماجی رابطوں کی ويب سائٹس پر پابندی اب بھی برقرار ہے۔
مصدقہ اطلاعات کے مطابق جموں و کشمير کے محکمہ داخلہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس کے مطابق گزشتہ روز بھارت کے زير تسلط کشمير کے کچھ حصوں ميں انٹرنيٹ کی ترسيل بحال کر دی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق صارفين کو حکومت کی منظور کردہ 301 ويب سائٹس تک رسائی حاصل ہو گی جبکہ اسمارٹ فونز پر ڈيٹا بھی بحال کر دیا گیا ہے جس کے بعد سے مقامی کشمیری اپنے فونز سے بھی آن لائن ہو سکيں گے البتہ سماجی رابطوں کی ويب سائٹس پر پابندی اب بھی برقرار ہے۔
واضح رہے کہ عالمی برادری کی جانب سے تنقید کے باوجود بھارت کے زير تسلط کشمير کے بيشتر حصوں ميں5 ماہ سے انٹرنيٹ سروس معطل ہےاور جس کے بارے میں نئی دہلی حکومت کا کہنا ہے کہ يہ قدم سلامتی کو يقينی بنانے کے ليے اٹھايا گيا ہے ۔