(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مسجد اقصیٰ کے خطیب کا کہنا ہے کہ صہیونیوں کی اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے جس کے ذریعے وہ عالمی وباء کورونا وائرس کے نام پر القدس کو یہودیانے اور مسجد اقصیٰ پراپنا قبضہ مستحکم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
گزشتہ روز فلسطین کے ممتاز عالم دین اور مسجد اقصیٰ کے خطیب الشیخ عکرمہ صبری کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق انہوں نے یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پر دھاووں اور مقدس مقامات پر صہیونی حکام کی مداخلت کے نتائج پر خبردار کر تے ہوئے کہا ہےکہ اسرائیل یہودی آباد کاروں کے دھاووں کو جواز بنا کر مسجد اقصیٰ پر اپنا مذہبی تسلط قائم کرنا چاہتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صہیونی ریاست کے نزدیک قبلہ اول کی حرمت کی کوئی اہمیت نہیں اور وہ مسجد اقصیٰ اور مسلمانوں کے باہمی دینی اور روحانی تعلق کو ختم کرنا چاہتا ہےجبکہ اسرائیلی حکومت مسجد اقصیٰ کے مخصوص مقامات پر مسلسل مداخلت کررہی ہےساتھ ہی مسجد اقصیٰکے تاریخی حصے مصلیٰ المروانی پر دھاوے، باب رحمت کی بندش، الیکٹرانک گیٹس کی تنصیب اور دوسرے تمام حربے مسجد اقصیٰ پر صہیونی ریاست کا مذہبی تسلط قائم کرنے کی کوشش ہے۔
مسجد اقصیٰکے تاریخی حصے مصلیٰ المروانی پر دھاوے، باب رحمت کی بندش، الیکٹرانک گیٹس کی تنصیب اور دوسرے تمام حربے مسجد اقصیٰ پر صہیونی ریاست کا مذہبی تسلط قائم کرنے کی کوشش ہے۔