(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی مغربی علاقے میں فلسطینیوں کے فیملی فیسٹول پر صیہونی فوج کی آنسو گیس کی شیلنگ سے بچوں سمیت متعدد فلسطینی زخمی اور درجنوں بے ہوش ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس شمال مغربی گاؤں رافات میں تحریک فتح کی جانب سے انتظامی حراست کے تحت گرفتار فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور القدس سے وفاداری کی تجدید کیلئے "الوفا” کے نام سے منعقد ہ فیملی فیسٹیول پر حملہ کیا، اسرائیلی فوج نے چاروں جانب سے شرکاء پر بے تحاشہ آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نیتجے بھگڈر مچنے سے متعدد زخمی جبکہ بچوں سمیت درجنوں افراد دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے ۔