(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) دونوں رہ نمائوں نے قومی مفاہمت کے حوالے سے ہونے والی کوششوں، صہیونی ریاست کے جرائم، فلسطین کی سیاسی صورت حال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مقبوضہ فلسطین پر قابض صیہونی ریاست کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق جماعت کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور فلسطینی مزاحمتی تحریک "اسلامی جہاد کےسیکرٹری جنرل زیاد النخالہ کے درمیان فلسطین کی تازہ صورت حال کے بارے میں بات چیت ہوئی۔
دونوں رہ نمائوں نے قومی مفاہمت کے حوالے سے ہونے والی کوششوں، صہیونی ریاست کے جرائم، فلسطین کی سیاسی صورت حال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسماعیل ھنیہ اور زیاد النخالہ نے دونوں جماعتوں کے درمیان مشاورت اور ہم آہنگی کو مزید فروغ دینے اور قوم کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اندرون اور بیرون ملک فلسطینیوں کے درمیان اتحاد کی ضرورت سے اتفاق کیا۔
اس موقعے پر حماس رہ نما نے زیادہ النخالہ کو اسلامی جہاد کے یوم تاسیس پرانہیں مبارک باد پیش کی اور فلسطین کی آزادی کےلیے اسلامی جہاد بالخصوص اسلامی جہاد کے بانی ڈاکٹر فتحی الشقاقی، شہید ڈاکٹر رمضان شلح اور دیگر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔