(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) نابلس سمیت مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں صہیونی فوج کے چھاپے اور گرفتاریاں، متعدد افراد جھڑپوں میں تشدد کا نشانہ بنے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں متعدد علاقوں جن میں نابلس کے مغرب میں تال قصبے میں قابض فوج نےعبداللہ خالد سلواڑی نامی فلسطینی باشندے کو صبح کے وقت اس کے گھر سے تلاشی کے نام پر تشدد کرتے ہوئے اغوا کر لیا جبکہ ایک اور مقام پر صہیونی فوج نے نوجوان محمد ابراہیم رمضان کے گھر پر دھاوا بول کر بے گناہ فلسطینی پر تشدد کرتے ہوئے اغوا کے بعد نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا جس کے نتیجے میں صہیونی فوج کے خلاف مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے ۔
عینی شاہدین کے مطابق صہیونی فوج کی جارحانہ کاروائیوں کے نتیجے میں جھڑپوں کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوگیا اور فلسطینی باشندوں نے صہیونی فوج کے ہاتھوں اغوا ہونے والوں کے حق میں مظاہرہ کرتے ہوئے نعرے لگائے ۔