(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) آرمینیا نے کہا کہ اس نے اسرائیل میں اپنے سفیر کو آزربائیجان کو اسرائیلی اسلحہ کی فروخت سے متعلق معاہدے پر مشاورت کے لئے واپس بلا لیا ہے۔
ارمینی وزارت خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمینیا اور آزربائیجان کے درمیان متنازع علاقے پر ہونے والی جنگ میں آزربائیجان نے اسرائیلی ساختہ اسلحہ کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے آرمینیا کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ، بیان میں آرمینیا نے اپنے سفیر کو اسرائیل سے واپس بلانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کاطریقہ کار ناقابل قبول ہے ۔
اسرائیل کی وزارت خارجہ نے آرمینیا کے سفیر کو واپس لینے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمینیا کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنا چاہئے ۔